تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ 30 جنوری کو توقع ہے کہ آندھراپردیش کا دورہ کریں گے ۔
سیاسی طور پر دونوں پڑوسی تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔
تلنگانہ کو
ریاست کا درجہ دینے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران آندھرا کے
سیاستدانوں اور عوام کے ایک بڑے طبقہ نے اس تحریک کی شدت سے مخالفت کی تھی
تاہم اس وقت کی کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت نے تلنگانہ کو ریاست کا
درجہ دیا تھا ۔